کالا پتھر کی فروخت،ڈیرہ ریجن میں آپریشن، متعدد دکاندار گرفتار
راجن پور،کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر حکومت کی جانب سے کالا پتھر فروخت کرنے والوں پر لگائی گئی پابندی پر عمل درآمد کرانے کا فیصلہ، کالا پتھر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا حکم جاری (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کردیا 10دکانداروں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں کالا پتھر کے پیکٹ برآمد کر لیے گئے، تفصیل کے مطابق خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر حکومت نے کالا پتھر کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی اور کالا پتھر کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی جاری کیاتھا، حکومتی احکامات کی روشنی میں کالا پتھر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، گزشتہ روز پولیس دائرہ دین پناہ نے کاروائی کے دوران ملک جنرل سٹور پر چھاپے کے دوران 8 پیکٹ کالا پتھر،اکرم جنرل سٹور7 پیکٹ کالا پتھر اقبال جنرل سٹور سے 8 پیکٹ کالا پتھر اور وہاب جنرل سٹور سے 10 پیکٹ کالا پتھر برآمد کر لئے اور ان تمام دکانداروں عبدالشکور کھوکھر، اکرم لاڑ،اقبال راجپوت اور عبدالوہاب قریشی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے جبکہ پولیس تھانہ محمود کوٹ نے اپریشن کے دوران چوہدری وحید کریانہ سٹور سے10 ڈبے، مصطفی پنسار سٹور سے 10 ڈبے، اعجاز نواز کریانہ سٹور سے 12 ڈبے، امیر حمزہ پنسار سٹور سے12 ڈبے،عثمان پنسار سٹور سے 13 ڈبے جبکہ اعظم کریانہ اسٹور سے 24 ڈبے برآمد کر کے دوکانداروں وسیم آرائیں،غلام مصطفی سہو,محمد اعجاز گبول،حافظ امیر حمزہ قادر،محمد عثمان قریشی،اعظم چا انڈیہ کو بھی گرفتار کر لیا،پولیس نے تمام کے خلاف الگ الگ مقدمات زیر دفعہ284/7/17/18 پنجاب انفیکشن ڈیسیس آرڈینینس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی سربراہی میں ضلع بھر میں کالے پتھر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف گرینڈ آپریشن ڈی پی او راجنپور فیصل گلزار کا,,کالے پتھر،،کی غیر قانونی فروخت روکنے پر مکمل فوکس، ضلع بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والا کالا پتھر فروخت کرنے والے 10 افراد گرفتار،کالے پتھر کے 150 سو سے زائد پیکٹ برآمد اور ملزمان کے خلاف 11 مقدمات درج۔ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے گرفتار ملزمان کے فروخت شدہ کالے پتھر سے ہونی والا ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ڈی پی او فیصل گلزار نے کالے پتھر کی غیر قانونی فروخت کے خلاف ضلع بھر کی پولیس کہ کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جائے اور اگر ان کے فروخت شدہ کالے پتھر سے ہلاکتیں ہوئی ہیں تو ان کی تحقیقات کی جائیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے کالے پتھر کے استعمال سے ہونے والی قتل کی,,خفیہ،،وارداتوں کو ٹریس کرنا ہے،ڈی پی او راجنپور فیصل گلزار نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کہ معاشرتی ناہمواریوں کی وجہ سے کالے پتھر کے استعمال سے خود کشیاں بھی ہوتی ہیں تاہم اس کی تعداد کم ہے،انہوں نے کہا کہ جس طرح غیر قانونی قبائلی جرگے،کاروکاری اور کالی کی قبیح اور قانون کو چیلنج کرنے والی روایات کو ہم نے قانون کی طاقت سے ختم کرنا ہے،اسی طرح کالے پتھر کی غیر قانونی فروخت کو روکنا ہے،تاکہ کسی کو کسی بنا پر کالا پتھر پلا کر ہلاک نہ کیا جا سکے۔
کالا پتھر