مظفر گڑھ،مویشی منڈیوں میں کرونا ایس او پیز نظر انداز، وائرس پھیلنے کا خدشہ
مظفرگڑھ(نامہ نگار)مویشی منڈیوں میں کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی جاری ہے منڈیوں کے باعث روڈ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
پر ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اس کیساتھ ساتھ جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ موجود ہیں ضلع میں مظفرگڑھ شہر، چوک سرور شہید،شاہجمال، چوک قریشی میں قائم مویشی منڈیوں میں کورونا ایس اوپیز پر بالکل عمل نہیں ہو رہا اللہ بخش،حیدر علی،حسین بخش،اللہ نواز خان اور منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کرنے والے متعدد دیگر بیوپاریوں نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں نہ تو مویشی فروخت کرنے والے کورونا ایس او پیز عمل کر رہے ہیں اور نہ ہی مویشی خریدنے والے منڈیوں میں کوئی ماسک استعمال نہیں کرتا نہ سوشل ڈسٹینس کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی ھاتھ دھونے کا کوئی انتظام کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی ایک وجہ مویشی منڈیاں اور اس جیسے دوسرے اجتماعات ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ کرنے اور یہاں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی اپیل کی ہے۔