مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور  کی گورنر سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور  کی گورنر سے ملاقات، اہم امور ...

  

حاصل پور(نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر) مہر حمید انور مرکزی صدر پی ایم سی  نے گورنر پنجاب سے اہم ملاقات کی صحافی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

 برادری کے مسائل سے اگاہ کیا گزشتہ روز  پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے گورنر ہاس میں گورنر پنجاب چوہدری  محمد سرور سے ملاقات کی اور ان سے ملکی حالات پر اہم گفتگو اور صحافی برادری کے مسائل سے گاہ کیا۔کہ صحافی برادری کے خلاف ناحق اور جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان بھر میں اندراج صحافی برادری کے خلاف من گھڑت مقدمات خارج کے جائیں اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری حق و سچ کی آواز بلند کرتی رہے گی جبکہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مہر حمید کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میڈیا آزاد ہے اور ملک کا چوتھا ستون ہے میڈیا کے ساتھ ہر ممکن اور مکمل تعاون کیا جائیگا۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -