ملتان میں مختلف گروہ سرگرم، متعدد وارداتیں، لاکھوں کا سامان غائب

    ملتان میں مختلف گروہ سرگرم، متعدد وارداتیں، لاکھوں کا سامان غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، مویشی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے اڈا متی تل اللہ دتہ کی کپڑے کی دوکان میں دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی1لاکھ50ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہ رکن عالم کالونی سحر (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
بی بی سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر پرس جس میں برٹش پاونڈ تین ہزار،چار تولہ زیور،چھے پاسپورٹ سمیت موبائل موجود تھے چھین کر لیگیا،تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ محمد بلال سے دو نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی5ہزار سمیت دوموبائل لیگئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے بہادر پور محمد ذیشان سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی12ہزار،موبائل چھین لیا،تھانہ ممتازآباد کے علاقے بستی کھوکھراں عمر حیات کیگھر چھے مسلح ڈاکو نے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گھر سے 11لاکھ نقدی، چھے تولہ طلائی زیورات سمیت ایک رپیٹر لیکر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سٹیڈیم چوک محمد اشفاق کیگھر دو نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر کمرے میں بند کرکے 50ہزار نقدی،ایک تولہ زیور اور موبائل لیگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے کلثوم بی بی سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان جھپٹا مارکر موبائل مالیت25ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتازآباد کے علاقیاحمد طلحہ سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل مالیت55ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے اعجاز رضا زیدی سے دو ڈاکو نقدی و موبائل مالیت15ہزار چھین کر لیگئے، شہباز اشرف کی ہمشیرہ سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر نقدی و موبائل مالیت9500روپے چھین کر لیگیا، نوشین احمد سے دو ملزمان جھپٹا مارکر موبائل مالیت35ہزار لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقے بلال عباس کی دوکان سے تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی و موبائل مالیت2لاکھ29ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے طاہر سعید سے دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی20ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے محمد حسنین،تھانہ گلگشت کے علاقے ایم ڈی اے چوک اخلاق احمد، تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد عابد، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حمزہ نعمان کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد عاطف کیگھر سے بیل مالیت80ہزار، نزیر احمد کیگھر سے گائے مالیت2لاکھ، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اسلم کے بھانہ سے جانور مالیت1لاکھ20ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے بشیر احمد،محمد ناصر کی موٹرسائیکلیں، قاری یعقوب کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت1لاکھ47ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے احمد جان کی جیب سے موبائل مالیت70ہزار، محمد ارشد کا موبائل مالیت18ہزار، زبیر احمد کا موبائل مالیت35ہزار، محمد ھسنین، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے حبیب الرحمن کی موٹرسائیکلیں، تھانہ الپہ کے علاقے اسلم کی دوکان سے سامان مالیت40ہزار، محمد عرفان کیگھر سے جانور مالیت1لاکھ60ہزار، محمد عمران کے رقبہ سے پیٹر انجن مالیت40ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شیما مائی کیگھر سے سامان مالیت45ہزار، عقیل حیدر کیگھر سے موبائل چوری ہوگئے۔
چوریاں