بھٹوں کی بندش، مزدوروں کا حکومت کیخلاف احتجاج، جتوئی روڈ بلاک
جتوئی (نمائندہ پاکستان) بھٹوں کی جبری بندش کے خلاف بھٹہ مزدوروں نیحکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے بھٹہ مزدوروں کا روٹیاں ہاتھ میں لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی جی ٹی روڈ بلاک تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی چوک پرمٹ شہرسلطان کے بھٹہ مزدوروں نے اینٹوں کے قالب اور روٹیاں ہاتھ میں پکڑ کر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
ہوئے نعرے بازی کی اور جی ٹی روڈ بلاک کردی مزدوروں کا یہ کہنا تھا کہ حکومت نے جبری طور پر بھٹہ خشت بند کروا دیئے ہیں جس سے بھٹہ مالکان نے کام بند کررکھا ہے کام نہ ملنے سے ہمارے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں ان کا یہ کہنا ہے کہ اگر حکومت بھٹے بند کرتی ہے تو اس کے بدلے میں ہمیں متبادل روز گار مہیا کرے لیبر چیئرمین اللہ بخش نے کہا کہ تحصیل جتوء علی پور ڈیرہ غازی خان ریڈ زون میں نہیں بلکہ گرین زون میں آتے ہیں یہاں پر سموگ نہیں ہوتی حکومت کے غلط فیصلے سے ہمارا کام بند ہوچکا ہے جس سے ہمارے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں بھٹہ خشت بند ہونے سے دیگر مزدور بھی پریشان ہیں اگر حکومت نے بھٹوں پر عائد پابندی نہ اٹھاء تو ہم بچوں سمیت سڑکوں پر آکر روڈ بلاک کردیں گے ; ادھر بھٹہ ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت نادر خان منعقد ہوا جس میں سیکنڑوں بھٹہ مالکان نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہاء کورٹ نے 31 دسمبر تک بھٹہ خشت بند کرنے کا حکم دیا تھا ہم 4 جنوری کو تمام بھٹے چالو کردیں گے مزید نقصان برداشت کریں گے نہ ہی بھٹہ مزدوروں کو بے روز گار ہونے دیں گے ضلع مظفر گڑھ جتوء علی پور اور کوٹ ادو تحصیلیں ریڈ زون میں نہیں آتیں ان تحصیلوں کے بھٹہ خشت گرین زون میں آتے ہیں ان علاقوں میں سموگ نہیں ہوتی حکومت مزید پابندیاں نہ لگائے کرونا کے باعث پہلے بھی کاروبار تباہ ہوچکے ہیں بھٹہ خشت سے کروڑوں مزدورں کا روز گار وابستہ ہے اگر بھٹے مزید بند کیئے گئے تو سیمنٹ سریا اور دیگر ابڈسٹری تباہ ہوجائے گی ایک بھٹہ خشت پر دوسو مزدور کام کرتے ہیں اور یہ دوسو خاندان متاثر ہوتا ہے دنیا بھر کے مزدور بھٹہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اجلا س میں سلیم خان غلام رسول خان خیال محمد خان حاجی روزی خان ملک محمد حسین کھلنگ ملک مختیار ڈوگر ملک قاسم پرہار بخت علی خان حمید خان وزیر خان چوہدری اکبر رحمت اللہ خان ملک نوید صدیقی درا جان خان قسمت خان شوکت مجید کھلنگ سرور خان قیمت خان امام گل خان وکیل خان احمد خان رانا امان اللہ حاجی جان محمد عقل خان میاں سجاد گل زمان خان حاجی قادر خان رضا خان بشیر خان مندوانی اسلم پرویز راشد لغاری حاجی صادر خان اصغر خان حیات خان عجب گل خالق مستوء ملک افتخار ستار خان افضل خان پیر بخش علی خان حاجی قاسم پرہار آصف خان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں طے ہوا کہ اگر حکومت نے بھٹہ خشت مزید بند کیئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے پورا ضلع کی شاہرائیں بند کردیں گے ملک مختیار آرائیں نظام دین خان حاجی عباس خان عبدلمالک خان مولا داد خان نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور بھٹہ مزدورں کو بے روز گاری سے بچائے۔
احتجاج