بارممبران پر مقدمے، مظفر گڑھ میں وکلاء کی  ہڑتال، ضلع کچہری میں آج پولیس کا داخلہ بند

  بارممبران پر مقدمے، مظفر گڑھ میں وکلاء کی  ہڑتال، ضلع کچہری میں آج پولیس کا ...

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی مظفرگڑھ پولیس کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل، ہفتہ کو بھی فل ڈے ہڑتال کا اعلان، ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ نے بار کے معزز(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 ممبران کے خلاف جھوٹی و بے بنیاد FIR نمبری 599/20 تھانہ سٹی مظفرگڑھ اور کراس ورشن مقدمہ نمبری 615/20 تھانہ خان گڑھ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو بھی ہڑتال کی، جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وکلا صاحبان کے خلاف جھوٹی و بے بنیاد FIRاور کراس ورشن کو فی الفور خارج کیا جائے۔ تاہم مظفرگڑھ بار نے پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ اور خان گڑھ کے نازیبا رویہ کے خلاف مورخہ 19 دسمبر ہفتہ کو بھی فل ڈے ہڑتال اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کی کال دی ہے۔

داخلہ بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -