چوک سرور شہید:تاجروں پر ناجائز مقدمات  دکانداروں کا احتجاج، نعرے بازی

  چوک سرور شہید:تاجروں پر ناجائز مقدمات  دکانداروں کا احتجاج، نعرے بازی

  

 چوک سرورشہید(نامہ نگار)کورونا کی آڑ میں مبینہ طور پر پولیس شہریوں کو ہراساں کرنے لگی، ناجائز مقدمات کا سلسلہ شروع کردیا  ہیتفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 سرورشہید نے اپنے اہلکار کو چوک سرورشہید دکانداروں نوید دانش، دانش کریانہ سٹور،عطاء اللہ،محمد اشرف حافظ پنسا ر سٹور، جاوید کریانہ سٹور کے سمیر جاوید، محمد اشفاق منیر پنسار سٹور والے کے پاس بھیجا کہ تمہارے خلاف شکایت ہے کہ تم لوگ کالا پتھر بیچ رہے ہو۔ جس پر دکانداروں نے ہرقسمی صفائی پیش اور تحریری بیان حلفی بھی لکھ کر دئے کہ ہم لوگ کالا پتھر نہ پہلے بیچتے تھے اور نہ ہی آئندہ بیچیں گے، جس پر ایس ایچ او سرورشہید نے مزید کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر متذکرہ دکانداروں کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے چار الگ الگ  مقدمات درج کرلئے جس پر چوک سرورشہید کی تاجر تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز مقدمات فوری طور پر خارج کئے جائیں اور کورونا کی آڑ میں دکانداروں کو پولیس تھانہ سرورشہید کی جانب سے حراسمنٹ کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ تاجران پولیس رویہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

نعرے بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -