ٹاؤن کمیٹی بنگلہ اچھا بننے سے علاقائی مسائل حل ہونگے، دوست محمد مزاری

  ٹاؤن کمیٹی بنگلہ اچھا بننے سے علاقائی مسائل حل ہونگے، دوست محمد مزاری

  

 راجن پور،روجھان(تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کاوشوں کی بدولت بنگلہ اچھا کی عوام کی دیرینہ خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے روجھان کے نواحی علاقہ قصبہ بنگلہ اچھا کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کاوشوں اور سردار حمزہ ولی مزاری کی مسلسل کوششوں سے آج قصبہ بنگلہ اچھا کو ٹان کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا اس کے لیے بنگلہ اچھا میں ایک پروقار (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

تقریب ہوئی جس میں بنگلہ اچھا ک مقامی سردار حمزہ ولی محمد مزاری سردار شیر عالم مزاری،سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ، سردار رفیق اعظم  چیف آفیسر بلدیہ ٹان کمیٹی روجھان / بنگلہ اچھا، سنیئر صحافی تقریب میں شامل تھے تقریب کا آغاز، تلاوت کلام پاک سے ہوا سردار حمزہ ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہم ممنون ہیں  جنہوں نے قصبہ بنگلہ اچھا کو ٹان کمیٹی کا درجہ دیا اسے علاقے کی عوام کے مسائل حل ہونگے اور روزگار کے موقع پیدا ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری نے کہا کہ آج بنگلہ اچھا کو ٹان کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور یہ بنگلہ اچھا کی عوام کا حق تھا اس سے علاقے میں عوام کے مسائل حل ہونگے اور علاقائی لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی جس سے علاقے کی عوام ترقی کرے گئی اور درپیش مسائل حل ہونگے آخری میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کی دعا مانگی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل بنگلہ اچھا مہراسحاق سیال کی ہدایت پر ایس ایچ او بنگلہ اچھا افتخار قریشی نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے۔

دوست محمد مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -