دین سے دوری کے باعث ہم مشکلات کا شکار ہیں، جاوید ہاشمی

  دین سے دوری کے باعث ہم مشکلات کا شکار ہیں، جاوید ہاشمی

  

 ملتان(سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے لیکن ریاست مدینہ کے طور پر وطن عزیز پاکستان کو استوار کرنے کے دعویدار مقتدر طبقہ کو بائیس کروڑ غریب عوام کے مسائل کے حل کی کوئی فکر ہی نہیں ہے ظلم جتنا ہی کیوں نہ بڑھ جائے جیت آخر کار مظلوم قوم کی ہی ہو تی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجددربار مخدوم رشید حقانیہ میں اہلسنت کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ کے لائسنسدار تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؓ کونسل پنجاب کے سینئر ممبر سید محمد رمضان شاہ کی رسم قل خوانی کے موقع پر خطاب کے دوران کیا جس(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 میں علامہ حامد رضا نے ختم شریف پڑھا مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی  جبکہ مخدوم جاوید ہاشمی، تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی نومنتخب صدر خاور شفقت بھٹہ، سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے مرحوم کے صاجزادے سید فیاض حسین کی دستار بندی کرائی قل خوانی میں سید امتیاز حسین شاہ، سید اظہر عباس، سید خادم حسین،غفور شاہ جعفری، سید محب حسین، ذوالفقار شاہ، عبد الرزاق شاہ، سید صابر حسین، شبیر حسین مقصود ملنگ،سجاد حسین سید، اعجاز حسین شاہ، سید علی حیدر بخاری، سہیل امجد، ملک اظہر عباس اعوان کے علاوہ معززین علاقہ، سیاسی، مذہبی،سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ہمیں دینی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہونا چاہیئے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو آج ہم جن مصائب و مشکلات کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ موجود ہ ملکی صورتحال بھی انتہائی دگرگوں ہے جس کی وجہ سے آج ہر شہری یقینا شدید پریشانی سے دوچار ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، آئے روز یوٹیلیٹی بلز میں اضافے، سبزیوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ نے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچا دی ہے اگر ملک کو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کے طور پر ہی استوار کرنا ہے تو پھر ہر شہری کو اس کے حقوق بھی دینا ہوں گے تب ہی ہم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -