عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، عامر ڈوگر

    عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے، عامر ڈوگر

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے نو منتخب وزیر مملکت بننے پر ملک محمد عامر ڈوگر کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری عامر انور قریشی اور ضلعی نائب صدر فہد اسحاق سانگی بھی موجود تھے۔۔ضلعی عہدداران نے وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کے جنرل الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جنوبی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

پنجاب کی عوام اور بلخصوص انکے حلقہ کی عوام سے انکا گہرا لگا ہے۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرک ملتان کی پوری ضلعی تنظیم اس عظیم الشان کامیابی پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ھے اس موقع پر وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے پوری ضلعی  تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے یہ زمہ داری مجھے سونپی ہے میں انشااللہ اس ذمہ داری پر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کامیابی کیلئے کوشاں رہوں گا اور اعلی قیادت و اپنے حلقہ کی عوام کی خواہشات پر پورا اترنے بھرپور کی کوشش کروں گا۔۔تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت نے ملک عامر ڈوگر کو وزیر مملکت بنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔اس موقع پر نائب صدر شیخ واجد شوکت نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر کے وزیر مملکت بننے سے ورکروں اور عوام بہت خوش ہیں کیونکہ ملک عامرڈوگر نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا اور آج انہیں ورکروں اور عوا م کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ملک عامر ڈوگر کے وزیر مملکت بنے سے حلقے کے مسائل کے حل میں اور ترقیاتی کاموں مزید تیزی آئے گئی۔شیخ واجد شوکت نے مزید کہا کہ آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے مسائل کے حل اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی طرف زیادہ توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے عوام کے تکلیف دینے کے لیے خود ساختہ مہنگائی کر رکھی ہے عوام ایسے کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لے۔ایسے چور لیٹروں سے کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر معین احمد، محمد امتیاز، محمد اویس بھی ہمراہ تھے۔ تحریک انصاف وومن ونگ ڈسٹرکٹ ملتان کی صدر ذہین کنول نے ملک عام ڈوگر کو وزیر مملکت بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہ انہوں نے ملک عامر ڈوگر وزیر مملکت بنا کر ملتان کی عوام کے دل جیت لیے ہیں کیونکہ ملتان میں ڈوگر خاندان نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنے ڈیرے کے دروازے کھولے رکھے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا۔تحریک ڈسٹرکٹ وومن کی صدر ذہین کنول نے مزید کہا کہ آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے ریپ آرڈیننس تحریک انصاف حکومت کا انقلابی اقدام ہے  زیادتی واقعات کی روک تھام کے علاوہ بھی دوسرے معاملات میں بھی تحریک انصاف خواتین کے حقوق کی علمبردار حکومت ہے اور عوام کے تعاون سے معاشرے سے فرسودہ رسم و رواج اور روایات مثلا عورت کا ووٹ نہ ڈالنا، کاروکاری کی رسم کی بھینٹ چڑھنا، تشدد، تیزاب پھینکنا، جلا دینا، تعلیم کے حصول میں پیچھے رہ جانا، مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کرنا، جائیداد سے محرومی اور غیرت کے نام پر قتل کرنا بہیمانہ واقعات کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ مرد اپنی شخصیت اور حیثیت میں اکیلا ہوتا ہے مگر عورت پوری ایک نسل سنوارتی ہے۔ ایک عورت کو تحفظ ملنے سے پوری نسل پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان خواتین کو معاشرتی تحفظ دینے اور معاشی طور پر مستحکم اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی خواتین قائد عمران خان کا ویژن لیکر آگے بڑھ رہی ہیں اور کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اس موقع پرتحریک انصاف ڈسٹرکٹ وومن ونگ کی دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھیں۔

عامر ڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -