پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز بدستور  لاوارث، لیاقت علی چٹھہ کو ایک ماہ  کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

      پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز بدستور  لاوارث، لیاقت علی چٹھہ کو ایک ماہ  کے ...

  

 ملتان(سٹی رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے لاہو ر ہائی کورٹ ملتان بینچ میں پرائیوئٹ ہاؤسنگ سو سائٹیز میں بنیادی سہولیات حوالے کیس سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

۔سیکرٹری ہاؤسنگ ایک ماہ میں رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کریں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ لیاقت علی چٹھہ، ڈائریکٹر نیب محمد طاہر اور ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویت ہاؤسنگ سوسائٹیز میں عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں جن سوریج، پارکس اور دیگر سہولیا ت کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور عدالت عا لیہ نے سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا ہے۔ جس پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -