ڈپٹی کمشنر کا ہیلتھ سنٹر کا دورہ، ناقص سہولیات پر عملے کی سرزنش

  ڈپٹی کمشنر کا ہیلتھ سنٹر کا دورہ، ناقص سہولیات پر عملے کی سرزنش

  

 اوچ شریف (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کا دورہ کیا صحت کی ناقص سہولیات پر عملے کی سرزنش کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بہاول پور مظفرخان سیال نے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کا دورہ کرکے ڈیلائسز سنٹر کے قیام کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا تھا، اس موقع پر انہوں نے عملے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اورنگزیب کو پندرہ یوم کے اندر ڈیلائسز سنٹر کو فعال بنانے اور دیگر تعمیراتی عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، ذرائع کے مطابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عجمی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو مبینہ طور پر ڈیلائسز سنٹر کے قیام اور اس کی فعالیت کے حوالے سے فرضی رپورٹ پیش کی گئی، شہریوں کے مطابق ہسپتال میں صحت کی سہولیات ندارد ہیں، حادثے کی صورت میں زخمیوں کو احمد پور شرقیہ یا بہاول پور ریفر کیا جاتا ہے، یہاں ڈسپرین کی ایک گولی تک دستیاب نہیں، رات کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال میں عملے کے نام پر صرف ایک چوکیدار پایا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر کو ان معاملات کا بھی نوٹس لینا چاہیئے۔ 

سرزنش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -