مرمت دیکھ بھال، ایم فائیو موٹر وے این ایچ اے کو دینے کا فیصلہ 

مرمت دیکھ بھال، ایم فائیو موٹر وے این ایچ اے کو دینے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم5ملتان سکھرموٹروے تعمیر کرنے والی چائنہ کمپنی 6نومبر2022ء کوموٹروے کی مرمت دیکھ بھال کی ذمہ داریاں این ایچ اے کے حوالے کردے گی.چئیرمین این ایچ اے سکندرقیوم نے چائنہ کمپنی کی طرف سے تعمیر کردہ ملتان سکھر موٹروے کو تین سال تک این ایچ اے کے زیر مشاہدہ رکھنے کی منظوری دے دی متعلقہ جی ایم موٹروے نے ڈیفیکٹ نوٹیفکیشن پر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
 دستخط کردئیے. جس کے مطابق6نومبر2019ء  سے لے کر6نومبر 2022ء تک این ایچ اے موٹروے کنسٹریکشن ونگ مذکورہ سیکشن پر روڈ ٹریفک چلنے کے بعد سامنے آنے والے مرمتی امور کی نشاندہی کرسکے گا جبکہ مذکورہ سیکشن تعمیر کرنے والی چائنہ کی کمپنی این ایچ اے حکام کی کی گئی نشاندہی اورمعیار کے مطابق مرمت کو ضروری بنانے کی پابند ہوگی.این ایچ اے ذرائع کے مطابق تعمیراتی کمپنی 6نومبر2019ء سے مذکورہ سیکشن پر ٹریفک رواں دواں ہونے کے بعدسیاین ایچ حکام سے مطالبہ کررہی تھی کہ این ایچ اے سیکشن کو اپنے زیر مشاہدہ لئے جانے کا سرٹیفیکٹ جاری کرے جسکی اب چئیرمین این ایچ اے نے منظوری دے دی ہے.جس کے بعد سرٹیفیکٹ جاری کر دیاگیاہیجس کے مطابق کمپنی کا زیر مشاہدہ عرصہ6نومبر2019ء سے لے کر6نومبر2022ء تک ہے.این ایچ اے ذرائع کے مطابق این ایچ اے زیرمشاہدہ عرصہ میں اگرکمپنی کے کام سے مطمعن نہیں ہوتاتواس عرصہ میں ااضافہ بھی کرسکتاہے.جب تک زیرمشاہدہ عرصہ مکمل نہیں ہوتا این ایچ اے تعمیراتی کمپنی کی سکیورٹی فیس واپس نہیں کرے گا.اہن ایچ اے ذرائع کاکہنا ہے کہ امید ہے زیر مشاہدہ عرصہ میں اضافہ نہیں ہوگااورچائنہ کی تعمیراتی کمپنی نومبر2022ء میں ایم 5ملتان سکھرموٹروے کی دیکھ بھال مرمت کے معاملات این ایچ اے حکام کے سپرد کرکے واپس چائنہ روانہ ہوجائے گی.موٹروے این ایچ اے کے حوالے کرنے کے موقع پر اسلام آباد میں ایک بڑی تقریب کابھی اہتمام کیاجائے گا.جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت اور وزراء  کی شرکت بھی ممکن ہے. چائنہ کمپنی نے  این ایچ اے حکام کی طرف سے زیر مشاہدہ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے پرملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع اپنے کیمپ آفس میں  ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیاجس میں زیر مشاہدہ سرٹیفکیٹ جاری کئے جانے پرخوشی کااظہارکیاگیا۔
منظوری