گروپ ا نشورنس،زکریا یونیورسٹی کے سابق  ملازمین کی ہائی کورٹ انٹری، چیف سیکرٹری  کو30دن تک معاملہ حل کرنیکی ہدایت

    گروپ ا نشورنس،زکریا یونیورسٹی کے سابق  ملازمین کی ہائی کورٹ انٹری، چیف ...

  

 ملتان (خصوصی رپورٹر )  بہاء لدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق رجسٹرار ملک منیر حسین و دیگر 14 ملازمین جن میں ملک وزیر احمد‘ نذیر کیانی‘ محمد اختر شاہ‘ خضر حیات‘ خادم حسین‘ حق نواز کھوکھر‘ محمد رفیق‘ ربنواز اور محمد امیر(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

 شامل ہیں نے ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس کی رقم ادا نہ کرنے خلاف رٹ دائر کی۔ جس کی سماعت ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے کی۔ رٹ درخواست نمٹائے ہوئے فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو 30 دن میں حل کیا جائے پٹیشنرز کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی حکومتوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ادا کرنا شروع کردی ہے مگر صوبہ پنجاب میں اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے حالانکہ گروپ انشورنس کی پریمیئم کی رقم سرکاری ملازم اپنے تنخواہ سے کٹواتا ہے اور لائف انشورنس کا قانون بھی یہی ہے کہ میچیور ہونے کمپنی ادائیگی کر دیتی ہے اس کیلئے بیمہ دار کا فوت ہونا لازمی نہیں ہے اسی طرح لیبر ڈیپارٹمنٹ کے لیبر آفیسر ملک ممتاز حسین کی بھی گروپ انشورنس کی رٹ درخواست کی سماعت ہوئی اور اسے بھی نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو ایک ماہ میں اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -