پنجاب ٹیکسٹ بورڈ،ملازمین کیلئے  ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری

  پنجاب ٹیکسٹ بورڈ،ملازمین کیلئے  ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)  پنجاب ٹیکسٹ بورڈ اینڈ کریکولم بورڈ  نے اپنے ملازمین کے لئے ماہانہ یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دے دی  اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے اجلاس میں تمام کیڈر کے ملازمین کے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

لئے ماہانہ الاؤنس  کی منظوری  دے دی جس کے مطابق سکیل 8 تک کیلئے 6 ہزار روپے، سکیل نو سے 14 تک کے لئے 8ہزار روپے، سکیل 15کے لئے 10ہزار روپے، سکیل 16 کیلئے 14ہزار روپے، گریڈ 17 کیلئے 15ہزا ر، گریڈ 18 کے لئے 20، گریڈ 19 کے لئے 25اور گریڈ 20 کے لئے 30ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا گیا ہے۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -