جماعت اسلامی عوامی خدمت، دعوت دین  کی جدوجہد جاری رکھے گی، ذیشان اختر

  جماعت اسلامی عوامی خدمت، دعوت دین  کی جدوجہد جاری رکھے گی، ذیشان اختر

  

 بہاولپور(بیور و رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ جماعت اسلامی ایک دعوتی اور انقلابی جماعت ہے، اقامت دین کی جدوجہد اور عوامی خدمت کے ذریعے رضائے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

الٰہی کا حصول ہمارا مقصد ہے، نوجوان ہماری تحریک کا اہم حصہ اور ہر اول دستہ ہیں، نوجوانوں کے اندر بڑا تحرک اور انقلابیت موجود ہے، ان کے ساتھ مل کر ایک بڑی اور حقیقی تبدیلی ممکن بنائی جاسکتی ہے اور موجودہ حکومت جو ایک وبا بن چکی ہے، اس سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر دعوتی و تحریکی اور سیاسی میدان میں بڑے مواقع موجود ہیں،ہمیں عوام سے اپنے رابطوں کو مزید بڑھانا اور مساجد کو اپنا مرکز بنانا چاہیے،علماء کرام اور امام وخطباء کرام سے تعلق کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہوگا یہ طبقہ بھی معاشرے میں تبدیلی کا ایک موثر اور اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت نے بلاشبہ بہاولپورسمیت ملک بھر میں کرونا وبا کے دوران خطرات کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی مدد کی ہے اور حکومتی مشینری اور اختیارات نہ ہونے کے باوجود مثالی خدمات انجام دی ہیں،جماعت اسلامی عوامی خدمت اور دعوت دین کی جدوجہد جاری رکھے گی،اسلامی نظام اور سود سے پاک معیشت سے ہی ملک اور قوم تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -