ہائی کورٹ، نادرا حکام کو22دسمبر تک  پٹیشنر کا شناختی کارڈ بحال کرنیکا حکم

  ہائی کورٹ، نادرا حکام کو22دسمبر تک  پٹیشنر کا شناختی کارڈ بحال کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصوصی رپورٹر ) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے نادرا حکام سے استفسار کیا کہ انہوں نے ایک (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
شہری کا قومی شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا اور کس قانون کے تحت کیا تو وہ ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے‘ مگر عدالت کو اس نکتہ پر مطمئن نہیں کر سکے۔ چنانچہ فاضل عدالت نے انہیں 22 دسمبر تک پٹیشنر کا شناختی کارڈ بحال کرنے اور اتھارٹی پیش کرنے کا حکم دیا۔ پٹیشنر سبطین احمد شاہ کے وکیل سید مزمل حسن شاہ نے موقف اختیار کیا ہے ان کے موکل کے خلاف ایف آئی اے نے دو مقدمے درج کئے جن میں اس نے عدالت ضمانت کرالی‘ اسی دوران نادرا نے اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے اس کی شہری آزادی سلب ہو گئی اور وہ اس کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔ نادرا کو کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار حاصل نہ ہے۔
بحالی کا حکم