ایم پی اے علمدار عباس قریشی سے شیعہ علماء  کونسل کے سینئر رہنماء مولانا سجاد کی ملاقات

  ایم پی اے علمدار عباس قریشی سے شیعہ علماء  کونسل کے سینئر رہنماء مولانا ...

  

 مظفرگڑھ (بیور و رپورٹ، نامہ نگار) وزیراعلی ٹاسک فورس کے چیرمین ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی سے شیعہ علماء  کونسل سینئر رہنما مولانا سجاد قمی ملاقات کی اور مولانا سجاد حسین قمی نے علاقے کے درپیش مسائل(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور  انہوں نے کہاہے کہ اپنے حلقہ میں بلا تفریق خدمت قابل تحسین ہے خدمت خلق مشن کا جاری رکھوں گا،  وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس کے چیئرمین ایم پی علمدار عباس قریشی نے ملاقات کے دوران کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا، علامہ سجاد حسین قمی نے کہا۔ہے کہ  آپ کا حلقہ کے ہر فرد چاہیے وہ کسی طبقہ سے ہو ان کے لیے آپ کا ہمہ وقت حاضر ہونا اور لوگوں سے مربوط رہنا یہ ہماری خوش قسمتی ہے اخلاق سے پیش آنا لوگوں کی دلجوئی کرنا یہ بھی عظیم صفت ہے میاں علمدار عباس قریشی نے علامہ سجاد حسین قمی سے کہا کہ میرا مشن خدمت خلق ہے اس کا تعلق ووٹ یا سپورٹ سے نہیں ہے اور یہ انشاء اللہ جاری رہے گا عہدے منصب یہ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن نہ میں عوام سے جدا ہوں اور نہ لوگ مجھ سے جدا ہیں میرا مرنا جینا عوام کے ساتھ ہے علامہ سجاد حسین قمی نے کچھ غریب لوگوں کو باروزگار بنانے اور کچھ بستیوں میں سولنگ لگوانے پر علمدار عباس قریشی کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد علامہ سجاد حسین قمی نے تحصیل میں مختلف دوستوں سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -