جرائم پیشہ افراد کیخلاف جنگ،جوانوں کا تربیت یافتہ ہونا ضروری، ظفر اقبال اعوان

         جرائم پیشہ افراد کیخلاف جنگ،جوانوں کا تربیت یافتہ ہونا ضروری، ظفر ...

  

  ملتان (خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز)  نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف جنگ کیلئے پولیس جوانوں کا ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط اور تربیت یافتہ ہونا ناگزیر ہے اس ضمن میں پولیس کے تربیتی ادارے جوانوں کو کرائم فائٹنگ کیلئے جدید اسلحے کی تربیت سمیت فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دے رہے ہیں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کانسٹیبلری کے جوان کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس اور امن و امان کی بحالی کیلئے ہردم چوکس ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب کانسٹیبلری ملتان کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل آئی جی کی کانسٹیبلری بٹالین آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے  سلامی بھی پیش کی۔اس موقع پر بٹالین کمانڈر محمد سلیم نیازی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کا استقبال کیا۔ڈی ایس پی عطیہ جعفری اور پی ایس او انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب رضوان خان بھی موجود تھے۔قبل ازیں  ایڈیشنل آئی جی نے مخلتف شعبوں اور بیرکوں سمیت فائرنگ رینج کی انسپکشن کی اور جوانوں کے ساتھ فائرنگ کا مقابلہ بھی کیا اور انکی صلاحیت کو جانچا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے پنجاب کانسٹیبلری میں  پودا لگا کر شجرکاری مھم کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کرائم فائٹنگ کے ساتھ کرونا سمیت تمام محاذوں پر سینہ سپر ہے۔پولیس کانسٹیبلری کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہیں تاہم انکی کانسٹیبلری میں ڈیوٹی کے عرصہ میں مزید تربیتی کورسز اور جسمانی تربیت کی ضرورت ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پولیس کے تربیتی اداروں کا معیار مزید کرنے اور  جوانوں کی اخلاقی تربیت پر فوکس کیا جارہا ہے تاکہ فیلڈ میں انکی کارکردگی کو مزید موثر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے پولیس انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ایڈیشنل آئی جی نے قبل ازیں پنجاب کانسٹیبلری کی کنٹین اور بیرکوں کا معائنہ کیا اور صفائی انتظامات مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ظفر اقبال اعوان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -