وہاڑی، ڈپٹی کمشنر سے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی سے ملاقات

      وہاڑی، ڈپٹی کمشنر سے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی سے ملاقات

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید سے ممبر قو می اسمبلی اوورنگ زیب خان کھچی ملاقات کی اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں بروقت ترقیاتی کاموں تکمیل اولین ترجیح ہے تاکہ عوام جلد از جلد ترقیاتی کاموں سے مستفید ہو سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 جس کیلئے متعلقہ محکمے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں اور ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں ممبر قو می اسمبلی اوورنگ زیب خان کھچی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دے رہی ہے میلسی کی عوام کیلئے حکومت نے گرانٹس جاری کر دی ہیں جس سے سیوریج، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی نے مزید کہ عوام کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں بروقت ترقیاتی کام کروا کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر کے معیار زندگی بلند کریں گے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -