ضلع راجن پور کیلئے 34سول لائیو سٹاک ڈسپنسریاں، مویشی پالوں میں خوشی کی لہر 

ضلع راجن پور کیلئے 34سول لائیو سٹاک ڈسپنسریاں، مویشی پالوں میں خوشی کی لہر 

  

  راجن پور(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے ضلع راجن پور میں 20 کروڑ روپے کی لاگت سے 34 سول لائیو سٹاک ڈسپنسریز کے تعمیراتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان ڈسپنسریزکے قیام سے مویشی پال حضرات کو جانوروں کیلئے نہ صرف جدید طبی سہولیات میسر ہونگی بلکہ جانوروں میں پھیلی بیماریوں کی تحقیق و تشخیصی عمل کو جدید آلات سے (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

مزین کیا جائے گا اور ادویات کی وافر مقدار میں دسیتیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک ساتھ پنجاب آفتاب پیز زادہ،ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ساتھ پنجاب ڈاکٹر منصور احمد،ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک،ایم پی اے اویس خان دریشک،ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈی جی خان ڈاکٹر توصیف احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبی اور دیگر موجود تھے۔بعد ازاں صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے فا ضل پور ضلع راجن پور میں جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے جدید لائیو سٹاک ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنڑ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے ہرسال 50 طالب علم ڈگری حاصل کرکے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں باعزت روزگار حا صل کرسکیں گے۔بریڈ امپرومنٹ، تولیدی جانچ اور دیگر تحقیقی منصوبوں کی بدولت ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں 8 کروڑ سے زائد افراد کا روزگار لائیو سٹاک سے وابستہ ہے۔پنجاب حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے بھر پور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔مویشی پال حضرات کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں 3500 میگا فارمز ڈیز کا انعقاد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں وٹرنری ہسپتالوں کی تعداد اور استعداد کار میں اضافہ کیا جارہاہے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے گورنمنٹ تجرباتی فارم فاضل پور کا معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی اور مقامی اجناس کی مارکیٹ میں آمد سے مہنگائی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور اشیائے ضروریہ اور سبزی کے نرخوں میں واضح کمی آ گئی ہے۔ایک ماہ کے دوران ٹماٹر،پیاز اور آلو کے نرخ 50فیصد تک گر گئے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کے ہمراہ راجن پور سہولت بازار کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں پھلوں کی بھرپور پیداوار کی وجہ سے امسال نرخ انتہائی اعتدال پر رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کااشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی اور انتظامیہ کی بھر پور مانیٹرنگ کے نتائج سامنے آ گئے ہیں۔غلہ منڈی اور سبزی و فروٹ منڈی میں ڈیمانڈ اور سپلائی کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔سبزی منڈی میں کاشتکاروں کوکسان پلیٹ فارم پراجناس فروخت کرنیکا پورا موقع دیا جائے۔کسان پلیٹ فارم سے کاشتکار اور صارف دونوں کو فائدہ ہورہا ہے۔اس موقع پر ایم پی اے سردار اویس خان دریشک،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال اور دیگر موجود تھے۔

حسنین بہادر دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -