ملکی معیشت کا بیڑاغرق،حکومت  اب کرونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش  کررہی ہے، خواجہ عاطف بشیر

ملکی معیشت کا بیڑاغرق،حکومت  اب کرونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش  کررہی ہے، ...

  

  خان پور(نمائندہ پاکستان)ممبر چیمبر آف کامرس رحیم یار خان خواجہ عاطف بشیر نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے ملکی معیشت کابیڑا غرق ہوگیا ہے اب ملک کی معیشت کی تباہ کاری کو کورونا کے (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

پیچھے چھپا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری طبقہ موجودہ حکمرانوں پر اعتبار کر نے کو تیار ہی نہیں ہے عوام کا تو حکومت پر سے اعتبار اٹھ چکا ہے۔ جب سے حکومت اقتدار میں آئی ہے ملک مشکلات سے نکل ہی نہیں پا رہا۔انہوں نے کہا کہ چینی گھی اور آٹا کی کرپشن میں ملوث بدستوروز ارتوں سے چمٹے ہوئے ہیں ان کے خلاف رپورٹ آنے کے باوجود اس وقت تک کوئی ایکشن ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ہر چیز کو مہنگائی کے پر لگ گئے ہیں۔

عاطف بشیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -