آوارہ کتوں کی یلغار،5بچوں سمیت  12افراد زخمی، متعد د کی حالت تشویشناک

    آوارہ کتوں کی یلغار،5بچوں سمیت  12افراد زخمی، متعد د کی حالت تشویشناک

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں شہریوں پر آوارہ کتوں کے حملے جاری (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

ہیں، پانچ بچوں سمیت 12 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا، زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پانچ کمسن بچوں سمیت 12 افراد کو کتوں نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا، زخمی ہونیوالوں میں بستی مراد پور کی رہائشی 5 سالہ زہرا، آباد پور کا رہائشی 7 سالہ دلاور حسین، چک 75 پی کی رہائشی 15 سالہ علیشا بی بی، چک عباس کے رہائشی 80 سالہ عبدالخالق، 30 سالہ زاہد اور پانچ سالہ احمد، میانوالی قریشیاں کے رہائشی 20 سالہ شوکت، کینال پارک کے رہائشی 9 سالہ شیرون، جناح پارک کے رہائشی 24 سالہ عثمان، تھلی چوک کے رہائشی 40 سالہ محمد یونس، چک 240 پی کے رہائشی 27 سالہ جمال جی کو زخمی کردیا۔ چیخ وپکار سن کر ارد گرد موجود افرا دنے بمشکل جان بچا کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

حملے جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -