ڈیرہ، افسر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، زرتاج گل

  ڈیرہ، افسر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، زرتاج گل

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز اوردیگر افسران کے ہمراہ ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی انہوں نے لوگوں کے مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں وزیر مملکت نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد  خان بزدار کی زیر نگرانی عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے سیاسی قیادت متعلقہ انتظامی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

افسران کے ساتھ مل کر میونسپل سروسز کی بہتری اور اداروں میں بدعنوانی کے خاتمہ، عوامی سہولیات میں اضافہ سمیت دیگر اقدامات کر رہی ہے وزیر مملکت نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی ہر درخواست پر فیڈ بیک دینا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہو گی درخواست گزاروں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ کر کے پیشرفت کے بارے میں مطلع کیا جائے انہوں نے کہاکہ وہ کھلی کچہری میں وصول شدہ درخواستوں کا اپنے پاس بھی ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ذرائع سے مسائل کے حل اور پیشرفت کاجائزہ لیں گی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ان کے آفس سمیت ضلع کے تمام سرکاری اداروں میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایاجا رہاہے عوامی مسائل کے حل کیلئے درخواست گزاروں کے مسائل تفصیل سے سنے جاتے ہیں اور ہر ماہ کی یکم کو تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگا کر ریونیو سے متعلق مسائل سنے جاتے ہیں ان کھلی کچہریوں میں پٹواری،قانونگو، نائب تحصیلدار، تحصیلدار، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنرز ریکارڈ سمیت موجود ہوتے ہیں تاکہ موقع پر ہی ریکارڈ کا جائزہ لے کر ریونیو مسائل حل کرائے جاسکیں۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -