نشتر ہسپتال، کرونا سے مزید2مریض جاں بحق،23کی حالت تشویشناک

  نشتر ہسپتال، کرونا سے مزید2مریض جاں بحق،23کی حالت تشویشناک

  

 ملتان،رحیم یارخان، خانیوال، ڈیرہ (خصوصی رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، سٹی رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں  مبتلا 02 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 330ہو گئی زیر علاج مریضوں کی  تعداد 55 ہو گئی،23 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے  فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج  ملتان کے  70 سالہ سید اقبال، اور(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 70 سالہ حلیمہ   نے دم توڑ دیا،یوں یکم اپریل سے 18 دسمبر کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جن میں سے 33 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ 23 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 02 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،ادھر کورونا کے شبہ میں 30 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 433 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 305 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ضلع بھر میں کرونا کے وار جاری، مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، تعداد بڑھ کر 1625 تک جا پہنچی مزید 13 کرونا وائرس متاثرہ کرونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہوجانے والے متاثرین کی تعداد بھی 1326 ہوگئی،   صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 9 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثر ہونیوالوں میں محمد اکرم، خرم حفیظ، عمران اشرف، رابعہ خاتون، امتیاز الحق، بختاور ناصر، عبداللطیف، شکیل صفدر اور رضیہ سلطانہ شامل ہیں۔ کرونا سے متاثرہ ان افراد کو ڈاکٹرز کی جانب سے ہوم آئیسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کرونا سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 1625 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 13 کرونا وائرس متاثرہ کرونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 1326 ہوگئی۔ 216 کرونا سے متاثرہ افراد ہسپتال و ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔  ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی کی ہدایت پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران حکومتی احکامات نہ ماننے والے تعلیمی اداروں کے خلاف محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے پر تحصیل کبیروالا میں ایک سکول کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کے نوٹس لینے کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کبیروالا نے مشعل مثالی سکول 5 کسی کو چیک کیا تو وہاں پر بچوں سے امتحانات لیے جا رہے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکول کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کسی کو بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی حکومت پنجاب کی طرف سے ہدایات ملنے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے کوٹ چھٹہ میں مزید تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ دکانداروں کوجرمانے بھی کیے گئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں مختلف مارکیٹوں کو چیک کیا اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تین دکانوں کو سیل کر دیا انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر ہر صور ت میں عملدرآمد کرایاجائے گا۔

کرونا وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -