تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، ریحان گل خٹک 

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے، ریحان گل خٹک 

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک نے کہاکہ ملاکنڈکے تاجربرادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے تاجربرادری نے کروناوباء میں انتظامیہ کے ساتھ جوتعاون کیاہے ائندہ کیلئے بھی وہ ایس اوپیزکاخیال کرکے تعاون کریں گے تاجرسے چوری کرنامجھ سے چوری کرنے مترادف ہوگاملزمان کوجلدگرفتارکرکے لوٹی گئی سونابرامد کردیں گے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک  نے لیوی لائن مالاکنڈمیں انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ اورسخاکوٹ بازارکے وفدسے دگفتگوکرتے ہوئے کیا وفدمیں انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرزوارخان نائب صدروکیل خان جائنٹ سیکرٹری جان محمدجنرل سیکرٹری سلطان یوسف اصف خان سخاکوٹ بازارکے صدرحمیدخان لالہ وغیرہ شامل تھیں۔اس موقع پرانہوں نے ڈپٹی کمشنرکوتاجربرادری کودرپیش مسائل سے اگاہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے وفدکویقین دلایاکہ تاجربرادری ملک کے معشیت چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ہم ان کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -