گیس کنکشن و بھرتیوں میں مقامی افراد کو نظرانداز کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 گیس کنکشن و بھرتیوں میں مقامی افراد کو نظرانداز کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ تولنج کے شہریوں گیس کنکشن و بھرتیوں میں مقامی افراد کو نظرانداز کرنے کے خلاف مول پراسیسنگ فیسیلٹی تولنج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘ مظاہرین نے پلانٹ جانے والا راستہ بند کر دیا گیس ہمارے علاقہ کی پیداوار ہے مگر آئین کی خلاف ورزی کر کے ہمارا حق سلب کیا جا رہا ہے مظاہرین کا مطالبہ‘ تفصیلات کے مطابق گمبٹ کے علاقہ تولنج کے مکینوں نے علاقہ کو گیس سے محروم رکھنے اور مقامی نوجوانوں کو بھرتی میں نظرانداز کرنے پر مول پراسیسنگ گیس پلانٹ تولنج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پلانٹ جانے والا راستہ بند کر دیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے ان کا مطالبہ تھا کہ گیس پلانٹ ہماری اراضی پر قائم ہے غیر مقامی لوگ یہاں بھرتی ہو رہے ہیں مگر ہمارا علاقہ کو گیس کنکشن دینے سے کمپنی ٹال مٹول کر رہی ہے جبکہ مقامی نوجوانوں کو بھی بھرتیوں میں نظرانداز کیا جا رہا ہے ہم گیس کمپنی کی من مانیاں برداشت نہیں کریں گے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ایڈیشنل اے سی تھری کوھاٹ محمد اقبال نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں جائز حقوق دلوانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -