بلا مبٹ پو لیس لا ئیز بم د ھماکے میں شہید ہو نے والے 15 ”شہدا کی گیارہویں برسی 

  بلا مبٹ پو لیس لا ئیز بم د ھماکے میں شہید ہو نے والے 15 ”شہدا کی گیارہویں ...

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) 18دسمبر 2009کو بلا مبٹ پو لیس لا ئیز بم د ھماکے میں شہید ہو نے والے 15 ”شہدا ئے بلا مبٹ،،کی گیاریوں برسی تیمرگرہ میں عقیدت واحترام سے منا ئی گئی،یاد گار شہد ا ء پر پو لیس د ستے کی سلامی،شہریوں کی کثیر تعداد میں آمد،یاد گار شہد اء پر پھولوں کے چادر چڑ ھا ئے گئے،ایس پی مشا ق احمد کی قیادت میں امن واک میں شہریوں،سماجی کارکنوں بشمول مختلف طبقات فکر سے تعلق ر کھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت اس موقع پر شرکا ء نے بینرز او رپلے کارڈ اُ ٹھا ر کھے تھے جس پر شہد ا ء کی قربا نیوں کو خراج تحسین پیش اور امن کی اہمیت بارے نعرے درج تھے، بعد ازاں شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنایز یشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق احمد،ایس ایس ڈی او کے چیف ایگز یکٹیو پیر امتیاز احمد مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے راہنماوں ملک سجاد خان، علی شاہ مشوانی،اکبر خان،عمران ٹھاکر،ابراش پاشا،ملک راحت،عالم زیب ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ پا ئیدار امن امان کے قیام کے لئے تمام طبقات کو مشتر کہ کردار ادا کرنا ہو گا،ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق احمد نے کہا کہ دیرلوئیر کی پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت چوکس اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے،پو لیس فور س کی استعداد کا ر مزید بہتر بنانے کے لے تمام دستیاب وسا ئل بر و ئے کار لا ئے جار رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ علاقہ سے دہشت گردوں کا صفا یا کرلیا گیا ہے،ضلع بھر میں البر ق فورس اور سی ٹی ڈی اس حوالے سے بہتر خدمات سر انجام دے رہی ہیں،اس موقع پرد ھماکے میں شہید ہونے والے شکیل شہید ڈویلپمنٹ ارگنایز یشن کے چیف ایگزیکٹیو پیر امتیاز نے علاقہ میں مریضوں کی ضرو ریات فوری طور پر پور ا کرنے کی غرض سے بلڈ بنک کے قیام کا اعلان کیا،بعدا زاں شہداء کی بلند درجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -