بغیر ماسک کے کسی بھی سواری کو گاڑی میں نہیں بٹھایا جائے گا،آر ٹی اے 

بغیر ماسک کے کسی بھی سواری کو گاڑی میں نہیں بٹھایا جائے گا،آر ٹی اے 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) بغیر ماسک کے کسی بھی سواری کو گاڑی میں نہیں بٹھایا جائے گا اور بغیر ماسک کے سفر کرنے پر پابندی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پر  عملدرآمد کرتے ہوئے آرٹی اے سپرٹنڈنٹ شوکت زمان نے مختلف اڈوں کا دورہ کیا اور اس دوران جن مسافروں نے ماسک کو نہیں پہنے تو ان کو گاڑی سے اتار دیا گیا اور ان کو ماسک پہنا ئے۔اس دوران انہوں نے مسافروں کو تاکید کی کہ اس سلسلے میں اڈوں میں پانی کی ٹینکیاں موجود ہیں جس میں سب آن پڑی ہوئی ہیں اور عوام باربار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں اور حکومت کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں جب کہ انہوں نے مسافروں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -