مردان، ٹارگیٹڈ آپریشن دوران 5افغان دہشتگردگرفتار، بھاری اسلحہ برآمد 

مردان، ٹارگیٹڈ آپریشن دوران 5افغان دہشتگردگرفتار، بھاری اسلحہ برآمد 

  

مردان (بیورورپورٹ) سی ٹی ڈی پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن میں 5 افغان دہشت گرد وں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ، 2 خودساختہ بم، 5 ہینڈ گرنیڈ،2 کلاشنکوف، 3 پستول اور کارتوس برآمد کرلئے دہشت گردوں کا نشانہ چینی باشندے،لڑکیوں کے سکول اور مسجد تھا جمعہ کے روز ایس پی سی ڈی فضل واحدخان نے ڈی ایس پی عمر گل خان اور ایس ایچ او انسپکٹر محسن فوادخان کے ہمراہ پولیس لائنز میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ کنٹر سے ہے جو افغانستان میں ”را“ کی ایماء پر خطرناک منصوبے کے تحت مردان پہنچے تھے دہشت گرد تھانہ شہبازگڑھی کے علاقہ باغیچہ ڈھیر ی میں منصوبے بندی کررہے تھے کہ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارکر ان کا منصوبہ ناکام بنادیا ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ چینی باشندے جو صوابی کے ایک نجی سٹیل ملز میں کام کررہے ہیں کے علاوہ پولیس وین، گرلز ہائی سکول شاہ ڈھنڈ بابا اور پشاور صدر میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کررکھی تھی سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرکے دونوں بڑے شہروں مردان اورپشاورکو بڑی تباہی سے بچالیا انہوں نے کہاکہ گرفتارپانچ افغان دہشت گرد صفی اللہ،محمد عا لم، لعل ذاکر اللہ اور صات اللہ شامل ہیں جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، 2 خود ساختہ بم، 5 ہینڈ گرینڈ، 2 کلاشنکوف، 3 پستول اور مذکورہ ٹارگٹ کی ویڈیو ز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -