صوابی، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر  کیلئے سینکڑوں کنال اراضی کے حصول کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ 

صوابی، گرڈ اسٹیشن کی تعمیر  کیلئے سینکڑوں کنال اراضی کے حصول کیخلاف احتجاجی ...

  

صوابی(بیوروپورٹ)موضع کھنڈہ ضلع صوابی کے عوام نے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے سینکڑوں کنال اراضی کے حصول کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کر کے کھنڈہ موڑ کے مقام پر کئی گھنٹے تک صوابی جہانگیرہ روڈ کو بند کر دیا۔ انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے آج ہفتہ کی دوپہر گیارہ بجے تک مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر روڈ بلاک کو ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گر ڈ اسٹیشن کی تعمیر کا جو اعلان کیا تھا اس کے لئے متعلقہ حکام علاقہ کھنڈہ کے 460کنال اراضی حاصل کر رہی ہے جس پر عوام نے شدید رد عمل کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ تمام اراضی زرعی ہے اور ہم اپنی قیمتی اراضی گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لئے کسی صورت دینے کو تیار نہیں اور جب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ اگر آج ہفتہ کی صبح گیارہ بجے تک مذکورہ اراضی کے حصول کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو غیرمعینہ مدت کے لئے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پشاور اسلام آباد موٹر وے کو مکمل طور پر بند کر دیا جائیگا۔ اس موقع پر اے سی چھوٹا لاہور اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچے اور مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے لیکن ان کا موقف تھا کہ مذاکرات سپیکر اسد قیصر کے ساتھ ہونے چاہئے کیونکہ ہمارا نمائندہ وہ ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی زمینوں پر گرڈ اسٹیشن کی تعمیر نامنظور ہے۔اور کسی صورت گرڈ اسٹیشن تعمیر نہیں کرنے دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -