عامر تہکالی کیس،5 پولیس اہلکاروں کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری

عامر تہکالی کیس،5 پولیس اہلکاروں کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منظورملک ٗ جسٹس مظہرعالم میانخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل بنچ نے عامرعرف تہکالے کوبرہنہ کرکے اس کی وڈیووائرل کرنے کے الزام میں ملوث دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے سیدعبدالفیاض ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق سابق ایس ایچ او عمران الدین ٗ سابق ایس ایچ او شہریارٗ اے ایس آئی ضیاء اللہ اوردوپولیس کانسٹیبلوں توصیف ونعیم خان پرالزام ہے کہ انہوں نے عامرعرف تہکالے کی پولیس کوننگی گالیاں دینے کی وڈیووائرل ہونے پراسے گرفتارکرلیاتھا اوردوران حراست اس کی غیراخلاقی وڈیوبناکراسے وائرل کردیاتھااورشدیدعوامی ردعمل کے نتیجے میں مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف24جون2020ء کو مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا گیاتھا پشاورہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرانہوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکیں اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرمذکورہ اہلکاروں کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -