حکومتی ایوانوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں،جاوید غزالی 

 حکومتی ایوانوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں،جاوید غزالی 

  

مردان (بیورورپورٹ)نوازشریف لورزفورم کے صوبائی صدر جاوید عزالی نے کہاکہ حکومتی ایوانوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں اب صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے اور مارچ سے قبل ہی سلیکٹڈ حکومت اپنے انجام کو پہنچ جائے گی وہ فورم کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں 23دسمبر کو مردان میں پی ڈی ایم کی ریلی کی انتظامات کا جائزہ لیاگیا اور انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلا س سے حاجی ہمایون،سلمان سلو اوردیگر مقررین نے خطاب نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا حرام ہوگیاہے حکومت تبدیلی کے نام پرمزید لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتی ان کے حساب کے دن قریب آچکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -