ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ ریجن محمد یٰسین فاروق کا صحافی قتل کیس کا نوٹس، افسران کو ڈیڈ لائن 

ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ ریجن محمد یٰسین فاروق کا صحافی قتل کیس کا نوٹس، ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) ریجنل پولیس آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن محمد یٰسین فاروق کی نگرانی  اجلاس کا انعقادکیا گیا۔جس میں گزشتہ دنوں نا معلوم افراد کی جانب سے قتل گئے صحافی قیس جاوید مسیح کے کیس کے بارے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قیس جاوید کے اہل خانہ،شعبہ صحافت سے منسلک قیس جاوید کے قریبی ساتھیوں سمیت ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ عارف شہباز وزیر،ڈی ڈی آئی بی،ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ اسلم خٹک،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی افتخار شاہ، ڈی ایس پی سٹی سرکل،ایس ایچ او تھانہ کینٹ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انچارج شعبہ تفتیش تھانہ کینٹ شریک تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمدیٰسین فاروق نے اس کیس سے منسلک تمام پولیس آفسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اس وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد ٹریس کیا جائے اور تفتیش کے مرحلہ کو نہایت ہی ماہرانہ اور شفاف طریقہ سے جلد مکمل کیا جائے۔آر پی اوڈیرہ نے ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کو ہدایات دیں کہ اس کیس کی چھان بین کے حوالے سے تمام نقاط جو کہ مرحوم کے فیملی ممبران اور دوستوں نے بیان کئے ہیں پر کڑی نگرانی کی جائے اور اس سلسلہ میں اپنی نگرانی میں تمام مراحل کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے قیس جاوید کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی غفلت نہیں برتی جائے گی اور جلد از جلد اس واقع میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کیا جائے گا۔تفتیش کا مرحلہ جاری ہے جوکہ جلد مکمل ہو گا اور پولیس درست سمت میں اپنی توانائی صرف کر رہی ہے اور بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -