منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ گلبہارکی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران 12کلوگرام سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عمران خان کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پرشہر میں داخل ہونیوالے تمام اہم راستوں کی نگرانی شروع کرتے ہوئے چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی،ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار واجد شاہ خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لینے پر 12 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان شہزاد ولد ارشاد اور حمزہ ولد سعید احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -