پار ا چنار کے صحافیوں کا اجلاس،صحافی پر حملے کی مذمت

  پار ا چنار کے صحافیوں کا اجلاس،صحافی پر حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کوہاٹ کے صحافی فضل کریم کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا پریس کلب پاراچنار میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال، جنرل سیکرٹری مہدی حسین، رشید خان، عظمت علیزئی اور دیگر صحافیوں نے کوہاٹ کے صحافی اور خیبر نیوز کے نمائندے فضل کریم کے گھر پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کے گرفتاری کا مطالبہ کیا صحافیوں نے کہا کہ اس قسم واقعات کو روکنے کے لئے حکومت اقدامات اٹھائے اور صحافیوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے