پرائمری اساتذہ کی ترقی کا عمل جلد مکمل کرینگے،ڈی ای او
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ نے کہا ہے کہ کلاس فور ملازمین کی تقرری کا عمل اور پرائمری اساتذہ کی اگلے سکیل میں ترقی کا عمل ایک ماہ کے دوران مکمل کرلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر محکمہ تعلیم کوہاٹ میں ترقی پانے والے اساتذہ میں نوٹیفیکیشن تقسیم کرتے ہو ئے کیا تفصیلات کے مطابق ایک سادہ سی تقریب میں اساتذہ نمائندوں حاجی محمد وحید طارق جاوید محمد طفیل بنگش مقصود احمد بنگش حافظ شاہد حکیم اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران عبداللہ شاہ محمد طاہر اور ڈاکٹر غفور کی موجودگی میں 16 سکیل میں پروموٹ ہونے والے اساتذہ میں تقرر نامے تقسیم کئے گئے گزشتہ روز صوبائی ڈائریکٹوریٹ سے جاری ہونے والے اساتذہ کے پروموشن آرڈرز پر ڈی ای او کوہاٹ نے انہیں مختلف سکولوں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں آرڈر کے مطابق شاہد نور کو بابری بانڈہ فواد حسن اور تاج میر کو بلی ٹنگ محمد اسحاق کو گڑھی رسالدار مولانا محمد حنیف کو ناک بند وحید گل کو غوریزئی محمد عادل کو شیخان محمد نواز شکردرہ اور سید عمر کو سیاب سمیت محمد وحید نوید انجم محمد یوسف کو مختلف سکولوں میں ایڈجسٹ کر دیا گیا یہ صوبہ بھر میں پہلا ایڈجسمنٹ آرڈر ہے انہوں نے ایس پی ایس ٹی پی ایس ایچ ٹی کی پروموشن کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ایک ماہ کے اندر کلاس فور ملازمین کی تقرری کا عمل بھی مکمل کرلیں گے۔