بیوی کے قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

 بیوی کے قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران زبانی تکرار پر طیش میں آکر اپنی بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے کا اعتراف کرلیا،ملزم کے خلاف مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شیر خان ولد محمد نواب نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ کی کہ اس کے سالے عزت اللہ ولد عبد الجلیل سکنہ افغانستان حال دیر کالونی نے زبانی تکرار پر کلہاڑی کے وار کرکے اس کی بہن مسمان(گ) کو قتل جبکہ بھانجھی (س)کو زخمی کردیا ہے جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی  ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد نے قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سرکل عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان اورتفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر خصوصی ٹاسک حوالہ کیا  تفتیشی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے واقعہ ملوث ملزم کا سراغ لگا کرعزت اللہ ولد عبد الجلیل سکنہ افغانستان حال دیر کالونی کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے زبانی تکرار پر اپنی بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا،ملزم کے خلاف مزید تفیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -