پشاور،ڈکیت،راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار،مقدمہ درج

پشاور،ڈکیت،راہزن گروہ کا سرغنہ گرفتار،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی بروقت کاروائی، شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فونز چھینے والے راہزن گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرنے کیساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے،جن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے،گرفتارملزم کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم، موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرکار بھی برآمد کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی نوید خان ولد شاہ طماس خان نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا وہ اپنے دوست کے ہمرا ہ موٹر کار نمبرB-1218 میں سوار ہوکر جس میں پہلے سے تین افراد سوار تھے گڑھی قمردین پہنچنے پر گاڑی میں موجود نامعلوم افراد نے ان سے اسلحہ کی نوک پر نقد رقم، موبائل فون اور دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر عالمزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے گاڑی کا تعاقب کرکے بروقت کاروائی کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ ملزم ہلال ولد عرب گل سکنہ شبقدر حال گڑھی دین کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ رقم 10 ہزار روپے،موبائل فونز،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اورموٹر کار بھی برآمد کرلیا ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کرنے کیساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے راہزن گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے