تحصیل بار روم الائی اور زنانہ و مردانہ انتظار گاہ کا باقاعدہ افتتاح

تحصیل بار روم الائی اور زنانہ و مردانہ انتظار گاہ کا باقاعدہ افتتاح

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بٹگرام محترمہ سعدیہ ارشد نے تحصیل بار روم الائی اور زنانہ و مردانہ انتظار گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب تحصیل با ر رو م الائی میں گزشتہ روز منعقد کی گئی جس کا اہتمام سو ل جج الائی تنویر عثما ن اور تحصیل با ر کے ارا کین نے کیاتھا۔ تقریب کے موقع پر جج صاحبان،ضلعی عدلیہ بٹگرام،ڈپٹی کمشنر بٹگرا م عبد الحمید خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرا م طارق سہیل مروت،صدور ڈسٹر کٹ و تحصیل بار،جنرل سیکرٹری صاحبان،ڈسٹرکٹ بار بٹگرام اورتحصیل با ر الائی کے ارا کین بھی مو جود تھے۔ محترمہ سعید ارشد ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج  نے اس موقع پر چیف جسٹس  پشا ور ہا ئی کو رٹ  اور رجسٹرار پشاور ہا ئی کو رٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی و رہنما ئی کی بدولت تحصیل با ر الا ئی  اور زنا نہ و مردا نہ انتظا ر گا ہ کی تعمیر ممکن ہوسکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے تقریر  میں کہا کہ عدلیہ کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستے انصاف کی فرا ہمی یقینی بنائی ہے۔ جس کے لئے ہما ری اعلیٰ عدلیہ کو شا ں ہے اور جس کی نظیر الا ئی جیسے دور دراز علا قے کی تحصیل میں بار رو م اور زنا نہ و مردانہ انتظار گاہ کی تعمیر ہے۔ڈسٹرکٹ  با ر بٹگرا م و تحصیل با ر الائی کے ممبرا ن نے بھی اپنے اپنے خطا ب میں چیف جسٹس پشا ور ہا ئی کو رٹ اور ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بٹگرا م کا الا ئی میں با ر رو م اور زنا نہ و مردا نہ  انتظا ر گا ہ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعدیہ ارشد نے بارروم انتظار گاہوں کے قیام میں تعاون پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بٹگرام کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -