قتل کیس میں بری ہونیوالے ملزم کے فیصلے خلاف دائر اپیل منظور 

    قتل کیس میں بری ہونیوالے ملزم کے فیصلے خلاف دائر اپیل منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ  نے قتل کیس میں ماڈل کورٹ سے بری ہونے والے ملزم کے فیصلے خلاف دائر اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو نوٹس جاری کردیا گزشتہ روز جسٹس ناصر مخفوظ اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ نے مدعی مقدمہ حجاب گل کی جانب سے ایڈوکیٹ سید بلال جان کی توسط سے دائر اپیل کی سماعت کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ستمبر 2016کو ملزمان ابرار اور شیرین ساکنان محلہ شید گڑھی، ماشو گگر بڈھ بیر نے 27 سالہ نوجوان شکیل احمد خان ساکن گڑھی ماشو گگر بڈھ بیر کو قتل کیا تھا۔ جس کی رپورٹ مقتول کے والد حجاب گل کی مدعیت میں ملزمان ابرار اور شیرین کے خلاف درج کی تھی۔ اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے۔سید بلال جان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے عدالت میں مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول نے زخمی ہونے کے بعد بیان نزع دیتے ہوئے ملزمان ابرار اور شیرین پردعویداری کی تھی اور ڈاکٹر نے اپنی شھادت میں اس بات تصدیق کی تھی۔ اور ملزم ابرار اب بھی مفرور ہے اور ماڈل کورٹ نے ملزم ابرار کو اشتہاری قرار دیاہے۔عدالت نے دلائل سنے کے بعد اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرکے ملزم شیرین کو نوٹس جاری کر دیا