دامان پریس کلب ٹانک کے انتخابات مکمل آدم خان کنڈی  صدر منتخب

دامان پریس کلب ٹانک کے انتخابات مکمل آدم خان کنڈی  صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) دامان پریس کلب ٹانک کے انتخابات مکمل آدم خان کنڈی صدر جبکہ حافظ محمد عثمان جنرل سیکرٹری اور عرفان لغاری فنانس سیکرٹری منتخب دامان پریس کلب ٹانک  کے سال 2021 کے تین آئینی عہدوں صدر جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے انتخابات کیلئے امیدواروں میں صدر کیلئے آدم خان کنڈی جنرل سیکرٹری کیلئے  عرفان لغاری اور حافظ عثمان نے کاغذات الیکشن کمیٹی کے ممبران شاہد وینس اور ڈاکٹر شیخ احسان کے پاس جمع کروائے جنہوں نے 18 دسمبر کو انتخابات کرانے کا دن مقرر کیا گیا تھا  اور مقررہ وقت پر خفیہ رائے کے زریعے زعفران میانی اور مستجاب علی ترین کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا تمام ممبران پریس کلب نے صدر آدم خان کو پریس کے بہتر مفاد کیلئے دیگر کابینہ ارکان کے انتخاب کا اختیار دیا آدم خان کنڈی نے باہمی مشاورت سے سرپرست اعلی کیلئے ڈاکٹر شیخ احسان انقلابی سنیئر نائب صدر کیلئے شاہد وینس  نائب صدر کیلئے مشتاق عالم  جائنٹ سیکرٹری کیلئے سلیم دانش سیکرٹری انفارمیشن کیلئے عرفان اللہ وزیرگائی اور آفس سیکرٹری کیلئے ممتاز احمد کے انتخاب کا اعلان کیا اجلاس کے شرکاء نے کابینہ پر اعتماد کا اظہار کرتے کابینہ کو مبارکباد دی اور ان سے پریس کلب کی ترقی کی امید ظاہر کی اجلاس کے تمام شرکاء نے پریس کلب کو آئین کے مطابق چلانے اور پریس کلب کی بقاء کے لئے عزم کا اظہار کیا۔