سکیموں میں سرائیکیوں کو پورا پورا حق دیا جائے،غفور دامانی 

سکیموں میں سرائیکیوں کو پورا پورا حق دیا جائے،غفور دامانی 

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)چیف ہاوس کوٹ اللہ داد میں ملک امیر کوٹ اللہ داد کے ہاں ڈنر کا اہتمام جسمیں علاقے کے معتبرین کی شرکت. جسمیں رہبر سرائیکی ملک ناصر چدرھڑ  ناظم غفور دمانی ناظم ملک عظمت شوری چیف آف رنوال ملک اختر بھمب تحصیلدار محمد امین رنوال ملک حبیب خان محسود ملک گل نواز مارمہ پیر غلام بابو اور خصوصی طور پر پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ملک نجیب محسود پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات اسلام آباد فرحان حکیم نے شرکت کی اس موقع پر ملک امیر نے سرائیکیوں کے مسائیل واضح طور پر پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ٹانک اور سیکرٹری اطلاعات اسلام آباد کو سنائے اور کہا کہ موجودہ آنے والی سکیموں سرائیکیوں کو پورا پورا حق دیا جائے اور ساتھ میں وارن کنال پر آنے والی جاب کا زکر کرتے ہوے کہا کہ یہ حق صرف سرائیکیوں کا ہے کیونکہ وارن کنال کے اکثریتی زمیندران سرائیکی ہی ہیں. وہ ہی اس جگہ کے مسائل کو اچھی طرح جانتے ہیں لہزا آنے والی جاب پر باہر سے لوگ نہ لائیجائیں.سرائیکیوں کا حق ہے سرائیکیوں کو دیا جاے باقی مشران نے بھی اسی بات پر اتفاق کرتے ہوئے ملک صاحب کی بات کو سراہا اس موقع پر جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ ہم یہ سب مسائل آگے تک پہنچائیں گے اور سرائکی علاقے کی پسماندگی اور ہردہلیز پر اسکے حق کے لئے لڑیں گے اس موقع پر علاقائی معززین ملک خضرحیات مارمہ ملک فخر زمان مارمہ ملک تحصیل ملک نور محمد اکاخیل بھی موجود تھے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -