ملکی سلامتی کو حکومت سے خطرہ ہے،عبدالسبحان خان 

ملکی سلامتی کو حکومت سے خطرہ ہے،عبدالسبحان خان 

  

رستم(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن)صوبائی رہنما سابق صوبائی وزیر عبد السبحان خان نے کہا کہ پاکستان کی وحدت اور سلامیت کو سلیکٹیڈ حکومت کی وجہ سے خطرہ ہے، تحریک انصاف حکومت کے تمام دعوے چھوٹے ثابت ہو گئے، خارجہ پالیسی ناکام چکی ہے،سلیکٹیڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، ملک کا پہیا جام ہو چکا ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں چینی، آٹا اور ادویات چور وں کو بیٹھایا گیا ہے،بحالی جمہوریت کے لئے ملک کی گیارہ بڑی پارٹیا ں ایک ہو کر مولانا کی سربراہی میں ایک بڑاتحریک پی ڈی ایم وجود میں آیا ہے جو سلیکٹیڈ حکومت سے نجات کا سبب بنے گا،پی ڈی ایم میں نوجوان قیادت مریم نواز اور بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین کی سرگرمی سے موجود ہ حکومت ہر وقت خوفزدہ رہتا ہے،عوام مہنگائی کیوجہ سے بھوک سے مر رہے اورعمران نیازی بنی گالہ میں پالتو کتوں کو کیک کھلانے میں مصروف رہتا ہے، سینٹ انتخابات قبل از وقت کرانا آئین پاکستان کے ساتھ مزاک ہے، اپنے ممبران پر عدم اعتماد کی وجہ نیازی سینٹ انتخابات کو شو ہینڈ سے کرانا چاہتا ہے کیونکہ اس کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران پہلے بھی بک چکے تھے اب بھی فروخت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے گیا اس موقع پر مسلم لیگ رستم کے رہنما رخسار گل بھی موجود تھے۔ عبد السبحان خان نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اور موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کو مفت میں ملا ہے جو ملک اپنے گھر کو چلا نہیں سکتا وہ ملک کو کیسے چلائے گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کے دعویدار نے آئی ایم ایف کا ملازم مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے جوملک کے ساتھ مزاک کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت ملک کی سلامتی کی خاطر مستعفی ہو جائے اور آئندہ سال فروری میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائے کیونکہ موجودہ حکومت ملک و قوم سمیت لانے والوں پر بھی بوجھ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف موجودہ حکومت کی میڈیکل ٹیم بشمول شوکت خانم ہسپتال اور پنجاب کے صوبائی وزیر صحت کی این او سی پر باہر ملک علاج کے لئے بھیجا گیا ہے اب جب حکمران زور دیکھا رہے تو شیر بھی کسی سے کم نہیں اب شیر اپنا طاقت دیکھائے گا اور حکومت کو گھر جانے بغیر چھین سے نہیں بیٹھے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -