پشاور،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 15 عدد بندوق 12 بور برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملز م نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی عمرا ن خان کو خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی رشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدودن نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مین جی ٹی روڈ ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹر کار نمبر4255 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانو ں سے 15 عدد بندوق 12 بور برآمد کر کے ملزم فلک نیا ز ولد شیر محمد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملز م نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے