نان کسٹم پیڈ کپڑا سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،مقدمہ درج

نان کسٹم پیڈ کپڑا سمگل کرنے  کی کوشش ناکام،مقدمہ درج

  

پشاور(کرائم رپورٹر) چمکنی پولیس نے نان کسٹم پیڈ کپڑا سمگل کرنے کی اطلاع پر کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ کپڑے کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی غیر ملکی کپڑا راولپنڈی سے پہلے پشاور اور بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں کوسمگل کئے جانے تھے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام غیر ملکی کپڑا  کوقانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھا نہ چمکنی سردار حسین خان اور انچارج چوکی ترناب ربنواز خان نے نان کسٹم پیڈ  غیر ملکی کپڑا کی سمگل کر نے کی کوشش ناکا م بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی کپڑا برآمد کر لی ہے، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی غیر ملکی کپڑاراولپنڈی سے پہلے پشاور اور بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام غیر ملکی کو ٹیکس ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -