عبدالولی خان یونیورسٹی: بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان 

  عبدالولی خان یونیورسٹی: بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا ...

  

مردان (بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے بی اے,بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے کنٹرولر امتحانات عادل خان نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ امتحانات میں کل  20916 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں 5921 طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے اس طرح نتائج کا تناسب 37 فیصد رہا سائنس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بخشالی کے محمد فائق نے 456 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کاٹلنگ کی پلوشہ نے 453 نمبر کے ساتھ دوسری اور اسی کالج کی سویرا نار نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح آرٹس گروپ میں واورینہ  بیگم 389 کے ساتھ پہلی طاہرہ ناز 380 نمبر کے ساتھ دوسری سویرا 371 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ان تینوں  تعلق گورنمنٹ  گرلز ڈگری کالج کاٹلنگ سے ہے جبکہ کہ بی اے آرٹس کے پرائیویٹ میں یاسر احمد صافی  398 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن صبا گل  392  کے ساتھ دوسری اور محمد علی علی 386 کے ساتھ تیسری نمبر نمبر حاصل کی? وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے اس موقع پر  تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور کہاں  کے کرونا وباء کے دوران کٹھن حالات میں شعبہ امتحانات کا امتحان کو کنڈکٹ کرنا یقینا قابل ستائش ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -