رستم، گودام میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
رستم(تحصیل رپورٹر)رستم میں گھر کے اندر مویشی گھا س کے گودام میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو 1122فائرفائیٹر ز نے آگ پر قابو پالیا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ لنڈی گاں میں بخت زادہ کے گھر میں مال مویشی گھا س کے گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں پورے گودام کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو آگ بجھانے والی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر کے آگ کو احاطہ گودام تک محدود کیا گیا اور گھر کے دوسرے حصوں تک پھیلنے سے روک کر مال مویشیوں سمیت دیگر حیوانات کو بھی آگ سے بچا لیا گیا