ڈبلیو ایس ایس پی نے جنگی  محلہ سے تعمیراتی ملبہ ہٹا دیا 

  ڈبلیو ایس ایس پی نے جنگی  محلہ سے تعمیراتی ملبہ ہٹا دیا 

  

پشاور  (سٹی رپورٹر)  واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے صفائی عملے نے محلہ جنگی میں پڑے ہوئے ملبے کو مکمل طور پر صاف کرلیا ہے۔عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے جنرل منیجر آپریشن ریاض احمد خان نے متعلقہ زونل منیجر کو فوری طور پر ملبہ ہٹانے کی ہدایت جاری کی جس کے بعدزون بی کے صفائی عملے نے پڑے ہوئے ملبے کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ نالیوں کو بھی صاف کیا گیا۔صفائی عملہ ان تمام علاقوں کی باقاعدگی سے صفائی کرتا ہے لیکن ملحقہ علاقوں میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے ملبہ راستوں اور گلیوں میں گرایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ تعمیراتی ملبہ صاف کرنا ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ کار میں نہیں آتا لیکن عوامی شکایات اور ٹریفک کی روانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی نے ملبہ ہٹا دیا۔ تاجر برادری نے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کو سراہا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -