ایف سی چیک پوسٹ واقعہ،قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ڈی پی او 

ایف سی چیک پوسٹ واقعہ،قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ڈی پی او 

  

ہنگو(بیورورپورٹ)گزشتہ دنوں اپر اورکزئی ماموزئی کے علاقے جمال مائی میں زیر تعمیر فرنٹئیر کور کے چیک پوسٹ پر قتل ہونے والے دو مزدوروں اور اغواء ہونے والے انجنئیر کے واقعہ میں ملوث قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا بہت جلد عوام کو خوشخبری ملی گی چوکیدار کو گرفتارکرلیاگیاہے ان سے تفیتیش جاری ہے مغوی انجنئیر کو بھی بہت جلد بازیاب کریں گے  ملزمان کی تلاش جاری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان اور ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد نے ماموزئی جمال مائی میں جائی وقوعہ دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہاکہ ضلع اورکزئی میں اس وقت مکمل امن قائم ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کو نہیں بخشا جائیگا جمال مائی میں زیر تعمیر فرنٹئیر کور کے چیک پوسٹ کے چوکیدار کو گرفتارکیا ہے ان سے تفتیش جاری ہے انہوں نے کہاکہ ابھی تک قاتل نامعلوم ہے تاہم جدید خطو ط پر تفتیش جاری ہے بہت جلد عوام کو خوشخبری ملی گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی عدنان احمد بھی موجود تھے تینوں افسران نے جائے وقوعہ اور علاقے کا معائنہ کیا اور کہاکہ ضلع اورکزئی میں بچے کچے شرپسند عناصر کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا یاد رہے کہ گزشتہ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب نامعلوم افراد نے ماموزئی کے علاقہ جمال مائی میں زیر تعمیر فرنٹیر کور کے چیک پوسٹ میں کام کرنے والے دو مزدوروں عابد اور زین العابدین کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ایک سول انجنئیر عالمگیر کو اغواء کیاہے جوکہ تاحال لاپتہ ہے تینوں کا تعلق مردان سے ہیں جوکہ اپس میں رشتہ دار ہیں واقعہ کے بعد چوکیدار افضل خان کو گرفتارکیاگیاہے ابھی تک ملزمان کی تلاش جاری ہیں اور انجنئیر تاحال لاپتہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -